Top Gun: Maverick (Urdu)
مار دھاڑ اور ناگوار زبان Rated on: 10 May 2022
حقائق
- ڈائریکٹر: Joseph Kosinski
- فلم کا دورانیہ: 130 منٹ
- یہ 80 کی دہائی میں آنے والی کلاسیک فلم Top Gun کی اگلی کڑی ہے۔
اسے یہ ریٹنگ کیوں ملی ہے؟
اس فلم کی کراس ریٹنگ Film and Video Labelling Body نے کی ہے۔ آپ کراس ریٹنگ کے متعلق مزید معلومات یہاں حاصل کر سکتے ہیں۔
مار دھاڑ
Top Gun: Maverick میں دکھائی جانے والی مار دھاڑ میں فضا میں ڈاگ فائٹس، میزائل اور دھماکے شامل ہیں اور اہم کرداروں کے درمیان جارحیت کی ایک دو مثالیں بھی شامل ہیں جسے معاون کردار دور کر دیتے ہیں۔
ناگوار زبان
اس فلم میں صرف ایک بار ایف سے شروع ہونے والا لفظ استعمال ہوا ہے۔ زبان کا مجموعی انداز بڑی حد تک اوریجنل Top Gun جیسا ہی ہے۔ اوریجنل فلم کے کچھ کلاسیک فقرے دہرائے گئے ہیں جن میں اپنی بات پر زور دینے کے لیے بدزبانی استعمال ہوتی ہے، خاص طور پر ایکشن کے مناظر میں جہاں الفاظ بے ساختہ انداز میں بولے گئے ہیں۔
جنسی منظر
جنسی مناظر سے خبردار کرنے والی کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے لیکن دو رضامند بالغوں کے درمیان ایک ہلکا سا جنسی منظر ہے، اوریجنل Top Gun فلم کی طرح۔ اس سین میں تفصیل نہیں دکھائی گئی ہے لیکن کم عمر ناظرین اپنے والدین کے ساتھ اسے دیکھنے میں گھبراہٹ محسوس کر سکتے ہیں۔
Recent featured decisions
Offensive language and violence
A thriller about the making of a real-life killer: Ted Kaczynski. He transformed from a Harvard prodigy into the infamous Unabomber, who carried out a nationwide bombing campaign in the US from 1978 to 1995, killing three people and injuring 23.
Sex scenes
To convince her best friend she's moved on from her crush, Stanford PhD student Olive impulsively kisses the campus's most intimidating professor, sparking a fake relationship that soon feels anything but pretend.